اردو کتاب کو آڈیو بُک میں کیسے بدلیں
تحریر: تابش زیدی، بانی LEXA Audify ·
کتاب کا متن LEXA Audify میں رکھیے یا فائل سے لائیے، ہر باب کے آغاز پر عنوان کی سطر لکھیے، پڑھنے کا انداز اور آواز چنیے، اور کتاب پڑھوا لیجیے۔ ہر باب کے لیے تین چیزیں ملتی ہیں: ایم پی تھری آڈیو بُک، نستعلیق میں ساتھ ساتھ پڑھنے کا صفحہ جس پر پڑھی جانے والی سطر نمایاں ہوتی ہے، اور ویڈیو۔ کوئی لفظ غلط ادا ہو تو صرف وہی لفظ درست کیجیے؛ صرف وہی حصہ دوبارہ ریکارڈ ہوتا ہے۔
شروع کرنے سے پہلے
- کتاب متن کی صورت میں ہو۔ آپ txt، md اور docx فائلیں لا سکتے ہیں یا متن براہِ راست رکھ سکتے ہیں۔ اسکین شدہ یا چھپی ہوئی کتاب کو پہلے او سی آر کے ذریعے متن میں بدلنا ہوگا۔
- متن کے استعمال کا حق آپ کے پاس ہو: اپنی کتاب، اپنے ادارے کی شائع کردہ کتاب، یا وہ تصنیف جس پر اب کسی کا حقِ اشاعت باقی نہیں۔
- ایک مفت اکاؤنٹ۔ نئے اکاؤنٹ کو 100 کریڈٹ ملتے ہیں، یعنی عام آواز میں تقریباً 30 منٹ کی قرأت، اور کارڈ کی ضرورت نہیں۔
مرحلہ وار طریقہ
- ”Audiobooks & Video“ کھولیے اور کتاب کا نام لکھیے۔
- فائل لائیے یا متن رکھیے۔ ہر باب کو عنوان کی سطر سے شروع کیجیے، مثلاً ”باب دوم“، تاکہ کتاب ابواب میں بٹ جائے۔
- زبان دیکھ لیجیے۔ اردو رسم الخط خود پہچان لیا جاتا ہے۔ متن رومن اردو میں ہو تو آواز دینے سے پہلے اسے اردو رسم الخط میں بدل دیا جاتا ہے۔
- پڑھنے کا انداز چنیے، پھر آواز منتخب کیجیے۔
- پہلے صرف پہلا باب پڑھوائیے اور سن لیجیے، پھر پوری کتاب۔
- ”Read along“ کھولیے۔ کوئی نام یا لفظ غلط ادا ہوا ہو تو اس پر انگلی رکھیے اور لکھ دیجیے کہ اسے کیسے پڑھا جائے، مثلاً زیر، زبر یا پیش لگا کر۔ صرف وہی حصہ دوبارہ ریکارڈ ہوگا، اور آپ یہ درستی پوری کتاب کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
- ہر باب کی ایم پی تھری فائل اتار لیجیے، اور چاہیں تو یوٹیوب یا واٹس ایپ کے لیے ویڈیو بھی۔
قرآنی آیات کا معاملہ
اردو کی بہت سی کتابوں میں قرآنِ کریم کی آیات نقل ہوتی ہیں۔ Audify یہ آیات مشینی آواز کو نہیں دیتا۔ جو آیت ﴿ ﴾ کے اندر لکھی ہو، یا اردو کتاب میں مکمل اعراب کے ساتھ عربی عبارت ہو، وہ صفحے اور ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے اور آواز میں اس مقام پر وقفہ آتا ہے۔ آیات پر کوئی کریڈٹ خرچ نہیں ہوتا۔ اگر کتاب میں آیات کی تلاوت درکار ہو تو یہ کام قاری کا ہے، سافٹ ویئر کا نہیں۔
وقت اور لاگت
قرأت کا حساب کریڈٹ میں ہوتا ہے: عام آواز میں ہر 250 حروف پر ایک کریڈٹ، یعنی ایک گھنٹے کی تیار آڈیو پر تقریباً 200 کریڈٹ۔ پریمیم آوازوں پر تین گنا کریڈٹ لگتے ہیں۔ ساتھ ساتھ پڑھنے کے صفحے اور ویڈیو اسی میں شامل ہیں۔
ایک کتاب کے لیے ایک ہی بار ادائیگی کا انتخاب موجود ہے، اور باقاعدہ کام کے لیے ماہانہ پلان۔ تازہ قیمتیں قیمتوں کے صفحے پر درج ہیں۔
انسانی آواز کب بہتر ہے
مشینی قرأت ان کتابوں کے لیے موزوں ہے جن کی آڈیو اشاعت ورنہ کبھی نہ ہو پاتی: پرانی فہرست کی کتابیں، نصابی کتابیں اور مضامین۔ جس کتاب میں ادائیگی کا فن سب سے اہم ہو، جس ڈرامے میں کئی کردار ہوں، یا جس کتاب میں قرآنِ کریم کی مکمل تلاوت درکار ہو، وہاں اسٹوڈیو کا صداکار یا قاری ہی درست انتخاب ہے۔
سوالات
کیا رومن اردو متن سے آڈیو بُک بن سکتی ہے؟
جی ہاں۔ رومن اردو کو پہلے اردو رسم الخط میں بدلا جاتا ہے، اور وہی متن پڑھا جاتا ہے اور صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ پوری کتاب پڑھوانے سے پہلے بدلا ہوا متن ایک بار دیکھ لیجیے۔
کیا اسکین شدہ اردو کتاب استعمال ہو سکتی ہے؟
براہِ راست نہیں۔ اسکین ایک تصویر ہے، اس لیے پہلے اسے او سی آر کے ذریعے متن میں بدلنا ضروری ہے۔ متن txt یا docx فائل کی صورت میں آ جائے تو اسے لایا جا سکتا ہے۔
آواز کوئی نام غلط پڑھے تو کیا کریں؟
ساتھ ساتھ پڑھنے کے صفحے پر اس لفظ پر انگلی رکھیے اور لکھ دیجیے کہ اسے کیسے پڑھا جائے۔ صرف وہی حصہ دوبارہ ریکارڈ ہوتا ہے، اور درستی محفوظ کی جا سکتی ہے تاکہ وہ نام ہر جگہ ایک ہی طرح ادا ہو۔
آڈیو بُک کس کی ملکیت ہے؟
آپ کی۔ کتاب، اس سے بننے والی آڈیو اور ویڈیو، سب کے حقوق آپ کے پاس رہتے ہیں۔ صرف وہی متن استعمال کیجیے جو آپ کا ہو یا جس کی اجازت آپ کو حاصل ہو۔